فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے نزدیک واقع ایک فیکٹری کے درجنوں مزدور اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے 6 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور شیخوپورہ روڈ کی ٹریفک روکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دی۔ پولیس اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ فیلڈ سٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرواجبات کی ادائیگی جلد کروائی۔ جس پر مزدور پر منتشر ہوگئے۔