فتنہ قادیانیت کی منصوبہ بندی انگلینڈ ، لانچ برصغیر میں کیا گیا:عبدالغفور راشد 

لاہور( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اور ممبراسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ فتنہ قادیانیت کے نام پر اسلام اور پاکستان کیخلاف مذموم پروپیگنڈا کے پیچھے یورپی استعمار اور امریکہ ہے چونکہ مرتد مرزا غلام احمد قادیانی کو لانچ کرنے والا برطانیہ ہی تھا۔ فتنہ قادیانیت کی منصوبہ بندی تو انگلینڈ میں ہوئی مگر اسے لانچ برصغیر میں کیا گیا۔ اس وقت کی برطانوی سروے ٹیم نے منصوبہ بندی کر کے اس بات کی رپورٹ دی کہ ہندوستان کا سرمایہ کار، صنعت کاراور سیاست دان طبقہ تاج برطانیہ کی پیروی کر رہاہے ،لیکن مذہبی طبقہ حکومت کے ساتھ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن