قوم سیدنا عمر فاروقؓ جیسے حکمران کی شدت سے ضرورت محسوس کر رہی ہے:علامہ شبیر قادری 

Jul 08, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ شبیر قادری نے ٹاؤن شپ میں سیدنا عمر فاروقؓ کی یاد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانے کیلئے عدل فاروقی نافذ کیا جائے۔ پاکستانی قوم سیدنا عمر فاروقؓ جیسے حکمران کی شدت سے ضرورت محسوس کر رہی ہے۔ پاکستان کی بقاء سلامتی اور استحکام کیلئے حکمرانوں کا کرپشن فری ہونا اشد ضروری ہے۔ معاشرے کے بگاڑ کو درست کرنے کیلئے خلفائے راشدین کے دور حکومت سے رہنمائی لے کر پالیسیاں بنائی جائیں۔

مزیدخبریں