لاہور( خصوصی نامہ نگار ) پاکستا ن سنی تحریک واہگہ ٹائون کے زیر اہتمام یوم شہادت حضر ت عمر فاروقؓ کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروقؓ کا دور اسلام کی تاریخ کا ایک بہترین سنہرا باب ہے۔یوم عمر فاروقؓ کے موقع پر حکومت سرکاری چھٹی کا اعلان کرے۔ سرکاری سطح پر سیمینار کانفرنسز اور حضرت عمر فاروق کی تعلیمات پر روشنی ڈالنے کیلئے پروگرام منعقد کیے جانے چاہئیں۔