لاہور(نیوز رپورٹر) دھرمپورہ گلستان کالونی گندگی کا ڈھیر بن کر رہ گیا ہے۔ افسران کی ملی بھگت سے خاکروب کام کرنے میں کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔گلی نمبر10 گندگی کا ڈھیر، اُبلتے گٹر کا منظر پیش کرنے لگی۔دھرمپورہ کا علاقہ آج گندگی کے ڈھیر اُبلتے گٹر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بھنکتی مکھیاں گندگی کے ڈھیر کسی بڑی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔ صفائی کے افسران خاکروبوں سے رشوت لے کر صفائی کا کام کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ شکایت کے باوجود گلستان کالونی چوک مارکیٹ گلی نمبر 10 اور دوسرے علاقے کھڑے پانی اور گندگی کی وجہ سے نمازی حضرات سکول کالج دفاتر جاتے ہوئے بچے بچیاں لوگوں کیلئے نہ صرف پریشانی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ مساجد میں نماز ادا کرنیوالوں کیلئے بھی بہت بڑی رکاوٹ کا باعث ہیں علاقے کے لوگ خصوصاً گلی نمبر 10 کے سید برادری صدیقی برادری اور دوسرے لوگوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کے افسران کی سرزنش کر کے علاقے کو صفائی نمونہ بنائیں۔
دھرمپورہ گلستان کالونی گندگی کا ڈھیر ،رشوت بڑی رکاوٹ ہے:اہل علاقہ
Jul 08, 2024