دہشت گردی کرنے والے شر پسند عناصر ملک دْشمن ہیں:ہشام الٰہی ظہیر  

Jul 08, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث لاہور کے 2 ٹاؤنز کا اہم اجلاس علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی سربراہی میں مرکزی سیکر ٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال، تنظیمی اْمور سمیت بیگم کوٹ چوک میں ’’فضائل صحابہؓ و اہل بیتؓ  کانفرنس‘‘ کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہؐ  کی شریعت، تعلیمات، احکامات کی حکم عدولی و نافرمانیوں کی بدولت ہمارا معاشرہ ذلت و رسوائی، معیشت کی تنگی کا شکار ہو چکا ہے۔ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کی آماجگاہ بنانے کیلئے حکام بالاں کو اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانی ہو گی۔ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بیروز گاری، بد امنی،بھاری بھر کم بجلی کے بل، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے جیسے گھمبیر مسائل شامل ہیں۔ دہشت گردی کرنے والے شر پسند عناصر ملک دْشمن ہیں۔ مہنگائی جیسے گھمبیر مسائل کو کنٹرول کرنا موجودہ حکمرانوں کا کام ہے جس میں وہ مسلسل ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔اجلاس میں جمعیت اہلحدیث لاہور کے ناظم حکیم عبد الطیف مدنی، صدر قاری شفیق الرحمن ربانی، چیف آرگنائزر حافظ ارشد عمران ظہیر، حکیم شفیق الرحمن ربانی، قاری ظفر اقبال، حافظ سہیل انجم،ضیاء الرحمن ضیاء ودیگرسمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں