شی جن پنگ کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ چین اور ایران کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی طویل تاریخ ہے، نصف صدی قبل  سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی مستحکم رفتار کو برقرار رکھا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پیچیدہ علاقائی اور عالمی منظر نامے کے تناظر میں چین اور ایران نے  ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے اور ہر آزمائش کے وقت میں اکٹھے کھڑے رہے ہیں،باہمی تزویراتی اعتماد کو مسلسل مضبوط بنا رہے ہیں،مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مستقل طور پر فروغ دیا اور علاقائی اور عالمی معاملات  پرمضبوط رابطے اور تعاون برقرار رکھا ہے جس کا نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ حاصل ہو ا ہے بلکہ علاقائی و عالمی امن و استحکام میں بھی تعمیری کردار ادا ہوا ہے۔ چین کے صدر نے کہا کہ وہ چین- ایران تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو گہرا کرنے کیلئے مسعود پزشکیان کیساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...