ماسکو (نیٹ نیوز) یوکرائن نے روس کے اسلحہ گودام پر ڈرون حملہ کر دیا۔ دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔ روس کی جانب سے یوکرائینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے سرحدی علاقے وورونیزہ میں اسلحہ گودام پر ڈرون حملہ کیا‘ روسی گودام میں میزائل‘ ٹینکوں کے گولے اور دیگر اسلحہ بارود موجود تھا۔ روسی حکام نے سرحدی علاقے وورونیزہ میں یوکرینی ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کئی یوکرائنی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے اسلحہ گودام میں آگ لگی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
روس کے اسلحہ گودام پر یوکرائن کا ڈرون حملہ‘دھماکے‘ آگ لگ گئی
Jul 08, 2024