مبینہ مقابلے‘ ایک ڈاکو کاہنہ‘ 2  وزیر آباد گجرات ‘ 2 قبولہ میں ہلاک

لاہور+ کاہنہ + گجرات+ وزیر آباد+ قبولہ (نامہ نگاران) لاہور سمیت مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران پانچ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق  چوھنگ پولیس نے ناکہ پر 02موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی‘ 1ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔  نواب ٹاؤن چوکی ایل بلاک کی حدود میں پولیس نے شادیوال چوک میں ناکہ لگایا ہوا تھا‘ اس دوران دو موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ہو گیا جس میں نوید نامی ڈاکو زخمی ہوا جس کو گرفتار کر لیا گیا۔ کاہنہ کے علاقہ لکھوکی گاؤں کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو فیکٹری سے واردات کر کے بیدیاں روڈ کی طرف فرار ہو گئے‘ پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے  فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا‘ جس کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی، راہزنی سمیت درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ جبکہ مبینہ دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ کاہنہ کی چوکی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ہوا۔ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جس کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔ وزیر آباد صدر پولیس کی زیرحراست ڈاکو ارباز علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ گجرات میں خطرناک افغان ملزم غلام حضرت برآمدگی کے لئے جاتے ہوئے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ قبولہ میں پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری قمر ممتاز عرف قمری اور ایک نامعلوم ساتھی مارے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...