پی ٹی آئی میانوالی کے جنرل سیکرٹری کا بیٹا:کمالیہ میں بچی ڈوب کر جاں بحق

 میانوالی،کمالیہ(نامہ نگاران) تحریک انصاف میانوالی کے ضلعی جنرل سیکرٹری جان شیر خان خٹک کا اکلوتا بیٹا محمد ارحام خان گھر کے نزدیک برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاںبحق ہوگیا۔بچے کی اس اچانک موت نے خٹک بیلٹ ایریا کی فضاء کو سوگوار کردیا۔ پارٹی ورکرز‘ علاقہ مکینوںنے کہا ہم جان شیر بھائی کے دکھ میں برابر کا شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ والدین کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔علاوہ ازیںکمالیہ کے نواحی گائوں 709 گ ب میں 2 سالہ بچی ندا فاطمہ کھیلتے ہوئے نہر میںڈوب گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے 2 گھنٹے کی تلاش کے بعد بچی کی نعش کو نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا۔بچی کی موت پر والدین صدمے سے نڈھال ہیں۔

ای پیپر دی نیشن