چنیوٹ:ڈاکٹروں کی غفلت سے ریسکیو اہلکار کی بیوی ‘ بچہ جاں بحق‘لواحقین کااحتجاج

چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت )ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ریسکیو اہلکار کی بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو 1122کے میڈیا کوارڈٹینٹر عابد حسین کی بیوی اور بچہ ڈسٹرکٹ ہسپتال چنیوٹ کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث دم توڑ گئے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے والے ریسکیو 1122کے ملازمین کے خاندانوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو گئی حکومت نوٹس لے اور غفلت لا پرواہی کرنے والے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے شہری تنظیموں نے بھی واقعہ کا افسوس کیا اور مطالبہ کیا کہ چنیوٹ ہسپتال میں اچھے انتظامات کیے جائیں غفلت لا پرواہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن