کمالیہ: 2 بجلی چوروں پر مقدمہ: لیسکو ریجن سے 21 گرفتار

کمالیہ‘ لاہور (نامہ نگار + آئی این پی) بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ایگزیکٹو انجنئیر (آپریشن) فیسکو ذوالفقار کاٹھیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مشتاق جس نے بجلی کی مین کیبل سے تار لگا کر بجلی چوری کر رکھی تھی اور جاوید جس نے چوری شدہ میٹر لگا کر بجلی کا استعمال کیا‘ تھانہ صدر کمالیہ میں دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری24 گھنٹوں کے دوران21  ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ مجموعی طور پر441  ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے127  کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں11 کمرشل،10 زرعی اور 419  ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو4 لاکھ8 ہزار497  یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت1 کروڑ20 لاکھ56 ہزار 416  روپے ہے۔ انسداد بجلی چوری کی مہم کو282  روز مکمل ہو چکے ہیں۔ اس دوران کل ایک لاکھ1 ہزار120 ملزم بجلی چوری میں ملوث نکلے جبکہ87 ہزار596  ملزموں کے خلاف مقدمات درج کروا کر34 ہزار165 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 11 کروڑ33 لاکھ81 ہزار431  یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت4  ارب7 کروڑ86 لاکھ 21 ہزار862  روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن