ریس کے دوران بیوی کا بوسہ لینے  پر فرانسیسی سائیکلسٹ کو جرمانہ 

Jul 08, 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر) فرانسیسی سائیکلسٹ کو سائیکل ریس کے دوران بیوی کا بوسہ لینا مہنگا پڑگیا۔  جولین برنارڈ نے ریس کے دوران اپنی بیوی کا بوسہ لیا جس پر انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین نے 223 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی۔ جولین برنارڈ پر  یہ جرمانہ ریس کے دوران نامناسب رویے اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر عائد کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے فرانسیسی سائیکلسٹ نے لکھا کہ 'میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر یو سی آئی سے معذرت خواہ ہوں لیکن میں ہر روز جرمانہ ادا کرنے اور اس لمحے کا دوبارہ تجربہ کرنے کیلئے تیار ہوں۔

مزیدخبریں