بلوچستان: پولیو مہم کے دوران 3 ہزار والدین نے قطرے پلانے سے انکار کیا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں اب تک تقریباً 3 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔ حکام نے انکشاف کیا کہ صوبے میں اب تک تقریباً 3000 پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق 7 روزہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کا کل آخری روز تھا۔ صوبے کے 16 میں انسداد پولیو مہم کا 98 فیصد حاصل کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق مہم میں 9 لاکھ 51 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

ای پیپر دی نیشن