اسلام آباد(خبرنگار)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی کے زرعی اثرات کو کم کرنے کے لیے کسانوں کیلئے ٹی وی چینل شروع کرنے کا کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا چینل کا مقصد کسانوں کو موسمیاتی موافقت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے بارے میں آگاہ کرنا ہے اور ماحولیاتی انحطاط سے نمٹنے کے لیے احتیاتی تدابیر اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ شروع کئے جانے کا ارادہ ہے جس کے تحت چھ علاقائی زبانوں بشمول پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور ہندکو میں پروگرام نشر کیے جائیں گے ۔ رومینہ خورشید نے کہا کہ اطلات کی زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی سطح پر مقامی پی ٹی وی اسٹیشنز کے ذریعے پروگرامز نشر کیے جائیں گے ۔