پنجاب، خیبر پی کے، اسلام آباد میں گیس چوروں کیخلاف ایکشن، 38 کنکشن منقطع،   9 لاکھ جرمانہ 

Jul 08, 2024

لاہور (سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 38 گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے جبکہ 9 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6، ملتان میں ریجنل ٹیم نے 14 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4، گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کئے گئے اور 4 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے۔ بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4، مردان میں بھی 4 گیس کنکشن منقطع کیے اور چوری کیخلاف 4 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔ فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کئے گئے اور مزید 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر دو گیس کنکشن منقطع کئے گئے۔ 

مزیدخبریں