لاہور میں  سو ل سوسائٹی کابجلی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ  

Jul 08, 2024

لاہور( آئی این پی)پاکستان سول سوسائٹی کے زیراہتمام کارکنوںنے بجلی واشیائے خوردنوش کی  بڑھتی ہوئی قیمتوںوکمرتوڑمہنگائی کیخلاف سرکلر روڈپرچیئرمین محمدریاض چوہدری کی قیادت میںایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیاحکومت اورمہنگائی کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین بینر پکڑے نعرے لگارہے تھے ۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سول سوسائٹی کے رہنمائوں محمدریاض چوہدری ،محمدشکیل بھٹی،عامرشاہ زنجانی ،ثقلین چوہدری نے بجلی ،تیل،گیس اوراشیاء خوردنوش کی بڑھتی ہوشربا قیمتوںمیںاضافہ کیخلاف سخت احتجاج کیااورکہاکہ کمرتوڑمہنگائی کے طوفان نے عوام کاجینامحال کردیا۔غریب عوام حکومت کوبددعائیں دے رہے ہیںلوگ خودکشیاںکرنے پرمجبورہیںحکمران سب اچھاکاراگ الاپ رہے ہیں۔ اگرحکومت نے بڑھتی کمرتوڑمہنگائی کوکنٹرول نہ کیاتوعوام سڑکوںپرنکل آنے پرمجبورہونگے اورپھراس طرح عوام کاغیض وغضب حکمرانوںکے اقتدارکاسورج غروب کردیگاکیونکہ ہرظلم کی انتہاہی ہرانقلاب کاابتداہواکرتی ہے۔نیزمظاہرین بعدازںپرامن طورپرمنتشرہوگئے۔

مزیدخبریں