لاہور (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کل9 جولائی بروز منگل صبح 10 بجے میٹرک کے امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ طلباء اپنے نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر یا اپنے موبائل فون کے ذریعے آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ موبائل ایس ایم ایس کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔طلباء اپنے ضلع کے مخصوص ’’بورڈ کوڈ‘‘ کے ساتھ اپنا رول نمبر ایک مقررہ نمبر پر آسانی سے بھیج سکتے ہیں۔علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12جولائی کو کرے گا۔نتائج فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری نہیں کیے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق جن امیدواروں نے رجسٹریشن کے وقت موبائل نمبرز دیئے تھے ان کو رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔