گجرات ( نامہ نگار) گجرات سے پنجاب بھر کے تمام ڈاکٹرز صوبائی حکومت کے خلاف میدان میں آگئے 24جولائی کو پنجاب کے42 اضلاع کے ڈاکٹرز نے لاہور میں ہیلتھ کیئر کمیشن آفس کے باہر دھرنا دینے کی کال دیدی پی ایم اے ، وائے ڈی اے پنجاب کی مرکزی قیادت صدرپی ایم اے پنجاب کرنل غلام شبیر، صدر وائے ڈی اے پنجاب شعیب نیازی،صدر پی ایم اے سنٹر ڈاکٹر اظہار چوہدری،صدر وائے ڈی اے سنٹر عاطف مجید، ضلعی صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد ، سابق صدر وائے ڈی اے ، پی ایم اے گجرات ڈاکٹر سعود افضل کا گجرات سے صوبائی کنونشن اور پریس کانفرنس کے دوران بڑی تحریک شروع کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں24جولائی کو دھرنا ہوگا مطالبات منظور نہ ہونے پر آئندہ کا لائحہ عمل وضع کرینگے جسمیں بیوروکریسی سمیت سرکاری آفیسرز کا علاج تک نہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے کا کہنا تھا کہ دھرنا میں 42اضلاع 11ڈویژن اور 82تحصیلوں کی ڈاکٹر ز کمیونٹی شرکت کریگی متعدد مرتبہ حکومت سے مطالبہ کیا جاچکا ہے کہ ایڈہاک ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے ڈاکٹرز کو مستقل نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے ‘دیہاڑی پر ڈاکٹر رکھنے کی پالیسی منظور نہیںہیلتھ کئیر کمیشن کے نام پر ڈاکٹرز کو ہراسمنٹ کرنا معمول بنا لیا گیا یہ سلسلہ بند کیا جائے ڈاکٹر کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ری ویپمنگ کے دوران پیش آنیوالے حادثات ‘ہلاکتوں کا مقدمہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان پر درج کیاجائے۔