لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے سر مائیکل باربر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سر مائیکل باربر کے ماضی کے تعاون اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تکنیکی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تعلیم، نوجوانوں کی ہنرمندی، ماحولیات سمیت گورننس کے نظام میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر بریف کیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں ہر بچے اور بچی کی تعلیم یقینی بنانے‘ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی‘ کسانوں کو کارڈ سے معیاری بیج، کھاد اور مشینری‘ ہمت کارڈ پروگرام کیش اور سکلز ڈویلپمنٹ‘ اصلاحاتی پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔ مریم نواز صحت کے پورے نظام کی اوور ہالنگ کر رہی ہیں۔ فضائی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر حکومت اور نجی شعبہ جنگی بنیادوں پرکام کررہا ہے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوامی خدمات، نظام میں بنیادی تبدیلی کے ویژن اور آئی ٹی کے استعمال کے منصوبوں کو سراہا۔
پنجاب حکومت اور اصلاحات کے عالمی ماہر سر مائیکل کامل کر کام کرنے پر متفق
Jul 08, 2024