7 اکتوبر سے غزہ میں 16 ہزار بچے شہید‘ 17000 یتیم ہو چکے

Jul 08, 2024

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے 9 ماہ کے دوران ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے اعداد و  شمار غزہ کے میڈیا نے جاری کیے ہیں۔ سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اب تک کم از کم 38 ہزار 153 افراد شہید ہوچکے ہیں، 87 ہزار 828 افراد زخمی ہیں جبکہ 10 ہزار افراد لاپتا ہیں۔ اکتوبر سے اب تک غزہ میں تقریباً 16 ہزار بچے شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 34 بچے خوراک کی قلت کے باعث شہید ہوئے۔ 17 ہزار بچے ایسے ہیں جن کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک شہید ہو چکا ہے۔ 10 ہزار 637 خواتین بھی شہید ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں