محمود عباس کو فون: امن کا راستہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے: برطانوی وزیراعظم

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نومنتخب برطانوی وزیراعظم سرکیئر سٹارمر نے اسرائیلی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا۔ عرب میڈیا کے طمابق برطانوی وزیراعظم نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال باعث تشویش ہے۔ یہ بہت اہم ہے کہ تمام فریقین احتیاط سے کام لیں۔ نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس کو بھی ٹیلی فون کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ امن  عمل کا راستہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے۔برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں جنگ کے حوالے سے متوازن موقف اختیار کرنا چاہتا ہے اور جنگ بندی اور حماس کے ہاں قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششیں بروئے کار لائے گا۔ لڑائی بند ہونی چاہیے اورغزہ میں امداد داخل ہونی چاہیئے۔ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے تمام سفارتی کوششوں کو بروئے کار لائوں گا"۔لیمی نے کہا کہ برطانیہ کلیدی تعلقات کے علاوہ یورپی طاقتوں اور ابھرتی ہوئی طاقتوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن