سعودیہ میں پاکستان کی 40 آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم 

ریاض (نوائے وقت رپورٹ ) سعودی عرب میں پاکستان کی 40کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم کردیا۔سعودی سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی ڈیسک سعودی وزارت سرمایہ کاری میں قائم کیاگیا۔ذرائع کے مطابق ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستانی کمپنیوں کو رجسٹریشن اور بزنس حصول میں مدد دینا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے رواں ماہ میں سعودی عرب سے 300 ملین ڈالرسے زائد کا بزنس کیا اور پاکستانی کمپنیوں کا بزنس پچھلے سال کی نسبت تقریباً دوگنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن