پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام سے یو این ایچ سی آر کے وفد نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق افغان مہاجرین سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیسپو گرانڈی کر رہے تھے۔