علیحدگی پسند گروپس کوئٹہ سے یرغمال بنائے سیاح آزاد کریں: انسانی حقوق کمشن پاکستان

Jul 08, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسانی حقوق کمشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ ماہ کوئٹہ کی قریب سے سیاحوں کو یرغمال بنایا گیا۔ ایچ آر سی پی نے اپیل کی ہے کہ علیحدگی پسند گروپس یرغمال بنائے گئے سیاحوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کریں۔ یرغمال بنائے گئے افراد عام شہری ہیں‘ انہیں نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہئے۔ بلوچوں کے جائز بنیادی حقوق کے حصول کا دیرپا حل سیاسی ڈائیلاگ سے ممکن ہے۔

مزیدخبریں