اسلام آباد( خبرنگار خصوصی )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسر جولئین معظم جیمز کو میجر جنرل کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل جولئین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور انکی محنت ولگن نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔اتوار کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے میجر جنرل جولیئن معظم جیمز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کی تعمیر و ترقی و دفاع کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔