عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے، بیرسٹر سیف  

پشاور (این این آئی)خیبر پی کے کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو عنقریب اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ معطل کرنا ظلم و جبر اور غیر آئینی ہے، اسلام آباد جلسے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوامی طاقت نے جعلی فارم 47 کی حکومت اور ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان نے جعلی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔انہوںنے کہاکہ مارچ ہوا تو وزیرِ اعلیٰ کے پی قیادت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن