کراچی (نیٹ نیوز) ایرانی تیل کے سمگلرز نے کراچی ناردرن بائی پاس پر رینجرز‘ کسٹمز اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز پر 100 سے زائد افراد نے پتھراؤ کر کے ایرانی تیل لانے والے ٹرک کو فرار کروا دیا۔ سرکاری چھاپہ مار ٹیم نے بعدازاں غیرقانونی فلنگ سٹیشن کے زیرزمین ٹینکس میں موجود ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ تیل تحویل میں لے لیا۔
کراچی میں ایرانی تیل سمگلرز کا رینجرز‘ کسٹمز‘ پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ
Jul 08, 2024