کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری خود گاڑی ڈرائیو کرتے رہے۔ شہبازشریف کی کراچی آمد سے روانگی تک گورنر سندھ ان کے ہمراہ رہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم گورنر سندھ سے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے رہے۔ گورنر سندھ کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر وزیراعظم روانگی کے لئے پی اے ایف بیس فیصل پہنچے۔