پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی ہے کہ صحت اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صحت کارڈ کی طرز پر ایجوکیشن کارڈ کے اجراء پرگفتگو کی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت اور تعلیم کین ظام کو ٹھیک کرنے کے لیے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں، بڑے محکموں کو صوبے کی سطح سے بہتر انداز میں چلانا ناممکن ہے۔علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ ریجنل سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کیے جائیں اور ڈومیسائل کی بنیاد پربھرتی اساتذہ کو ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں تعینات کیا جائے جبکہ اساتذہ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ترقی بھی ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں سروس سے مشروط کی جائے۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں غیرمستقل طبی آلات کا مکمل ڈیٹا ایک ہفتے میں اکٹھا کیا جائے، انتظامی عہدوں پر ٹیچنگ کیڈرکے ملازمین کی تعیناتیاں بند کی جائیں۔وزیراعلیٰ کے پی نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور مینجمنٹ کیڈرکو الگ رکھا جائے جبکہ کرائے کی عمارتوں میں قائم اسکولوں میں اساتذہ کاکنٹریکٹپر بھرتی کیے جائیں۔
بڑے محکموں کو بہتر انداز میں چلانا ناممکن، اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں: علی امین گنڈاپور
Jul 08, 2024