پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،علامہ ہشام الہی ظہیر

اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر، مرکزی راہنما قاضی عبد القدیر خاموش نے کہاہے کہ ملکی سا لمیت کے خلاف کسی کو انگلی اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مکمل کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہمیں اندرونی سطح پر تمام سیاسی، مذہبی و دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیرمعاویہ، حافظ عبد الغفار،چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، ناظم اعلی حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری، شیخ فیاض،حافظ عبدالرحمن ایڈووکیٹ، ڈاکٹرخالد، مولانا خورشید خلیق، عبد الرحمن مغل،حافظ سعید عمران،مولانا شکیل بشیر سلفی، شیخ حمزہ فیاض، حکیم عبد الطیف مدنی، حکیم شفیق الرحمن ربانی، حافظ ارشد عمران ظہیر، قاری شفیق الرحمن ربانی، میاں عرفان سمیت دیگر جماعتی عمائدین، علمائے کرام، کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن