اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان یوتھ لیگ نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا سی ڈی اے اور گندھارا ریسورس سینٹر کے اشتراک سے پچاس سال سے نوجوان نسل اور ماحولیات کی فلاح کے لئے برسر پیکار پاکستان یوتھ لیگ والنٹئیر فورم کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے پہلے مرحلے میں سی ڈی اے اور گندھارا ریسورس سینٹر کے اشتراک سے شجرکاری کا آغاز ملپور گائوں سے کیا گیا کسان اتحاد کے روح رواں حاجی ملک محمد دین نے یوتھ لیگ کی ٹیم کا استقبال کیا اور زرعی رقبے میں اشجار لگوا کر ان کی نگہداشت کا ذمہ لیا یوتھ لیگ سے عابد حسین،عفت روف، ڈاکٹر سید اسد علی، امجد محمود،سید تقی شاہ اور تمکنت روف نے اپنے ناموں کے پودے لگائے پریس کلب واہ ٹیکسلا کے نائب صدر رانا رشید شاد کی جانب سے کثیر تعداد میں پودے فراہم کیے گئے گندھارا ریسورس سینٹر کی جانب سے افتخار الدین صدیقی اور ریاض احمد نے سارہ کی جانب سے پودے بطور تحفہ عنایت کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا چیف آرگنائزر یوتھ لیگ عفت روف نے اپنی ٹیم کی جانب سے باقی ممبران کے نام سے اہل علاقہ کی کثیر تعداد کی موجودگی میں پودے لگوائے۔