راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے 12جولائی کوڈی چوک اسلام آباد دھرنے میں رکاوٹیں ڈالیں تویہ ان کااحمقانہ اقدام ہوگا، امیرجماعت حافظ نعیم الرحمن نے ظالم اشرافیہ کے خلاف طویل جدوجہد کاآغازکردیا،بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف عوامی دھرنے میں کارکنان اور عوام سمیت مختلف شعبوں کے نمایاں افراد شریک ہوں گے،اس سے قبل جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں پنجاب حکومت کسانوں کوریلیف دینے پرمجبور ہوئی، وفاق کو بھی بجلی کے بلوں میں لگے غنڈہ ٹیکسوں اور تنخواہوں پرٹیکس کو واپس لینا پڑے گا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صوبائی مجلس شوری کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔