حکومت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کے ذریعے ظالمانہ اضافہ واپس لے،نصر اللہ رندھاوا 

Jul 08, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے اور سلیب سسٹم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کے ذریعے ظالمانہ اضافہ واپس لے۔ اس شدید گرمی میں بجلی ناپید ہے، بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے خواتین، بچے اور بزرگ بالخصوص مریض بلک اور تڑپ رہے ہیں۔ ایسے میں بجلی کی قیمت میں اضافے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 12 جولائی کو ڈی چوک پر بھاری ٹیکسوں اور مہنگی بجلی کے خلاف دھرنا دیں گے۔ عوام کو ظالم حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ناظمین یوسیز کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نصر اللہ رندھاوا  نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حق کے لیے 12 جولائی کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریں۔

مزیدخبریں