اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت پا )کستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اپ اور 36 ڈاون سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کے مطابق سر سید ایکسپریس کو پرانے روٹ پر یکم ستمبر سے بحال کیا جائے گا۔ راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جاتی ہے۔ ٹرین کو چلانے کے حوالے سے پاکستان ریلوے اور راس لاجسٹک کے درمیان معاہدہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 سال قبل اندرون سندھ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے سر سید ایکسپریس کو بند کر دیا گیا تھا۔
35اپ اور 36 ڈاون سرسید ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ
Jul 08, 2024