اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایف سیون فور ماڈل کالج فار گرلز میں منعقدہ سمر کیمپ کا دورہ کیا اور وزارت تعلیم سمیت دیگر شعبوں کے سنئیر افسران ملاقات کی. اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں آٹیزم سینٹر قائم کیا جائے گا۔ چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آٹیزم کا شکار بچوں کے لئے شہر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آرٹیزم سینٹر قائم کیا جائے گا اور جلد ہی مناسب جگہ کی نشاندہی کر کے آٹیزم سینٹر کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کردی جائے گی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آٹیزم سینٹر کے قیام کے لئے ماڈل کالج فار گرلز کی پرنسپل کی سربراہی میں طلبا پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے. سمر کیمپ کے بچوں پر مشتمل کمیٹی آٹیزم سینٹر کے انٹرنیشنل ماڈل کے مطابق تحقیق اور ریسرچ کرے گی اور بچے خود اپنی ریسرچ پر سی ڈی اے بورڈ کو بریفننگ دیں گے۔