اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے،وقائع نگار ) نور پور شاہاں بری امام کیلئے میٹرو فیڈر بسیں چلانے سے زائرین کے علاوہ اہل علاقہ کی تقریبآ 50 ہزار کی آبادی کو اسلام آباد سفر کرنے کی سہولت میسر آئی ہے، جس سے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنویر حسین عباسی چئیرمن عوام دوست گروپ نے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین چوہدری نعیم احمد گجر نے کہا کہ فیڈر بسوں کے چلنے سے عوام کو سفر اور وقت کی طوالت سے نجات ملی بلکہ کم کرائے میں آرام دہ سفر دستیاب ہوا ہے ۔ تنویر عباسی نے کہا کہ سینکڑوں زیر تعلیم طلبہ وطالبات ، ملازمین ، کاروباری افراد ، مریضوں اور ہسپتال جانے والے آفراد کیلئے فیڈر بسوں کا چلنا کسی نعمت سے کم نہیں تنویر عباسی نے چئیرمن سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میٹرو بس رانا طارق محمود اور اس منصوبے میں شامل تمام افسران کی کاوشوں کو سراہا۔