محرم الحرام میںضابطہ عزاداری پر سختی کیساتھ عملدرآمد کیا جائے،علامہ بشارت حسین امامی 

Jul 08, 2024

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کی مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل کا اہم اجلاس مرکزی کنونیرعلامہ راجہ بشارت حسین امامی کی زیرصدارت منعقدہواجس میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔کمیٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری بوعلی مہدی نے اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایام عزا کے عزت و احترام کے پیش نظر اور قوم و ملک کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے حکومتی انتظامات میں تعاون اور عزاداروں کی سہولت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پانچوں صوبوں بشمول آزاد کشمیرمیں محرم الحرام کے موقع پر کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں اجلاس میں ذوالفقارعلی راجہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سید حسن کاظمی پنجاب ،علامہ سیدمحمدعلی زیدی آل قاسم سندھ ، مولاناملک اجلال حیدری خیبر پختونخوا سردارازاہران جعفری بلوچستان،ساجدحسین کاظمی آزاد کشمیراورپروفیسر ثمر الحسن غفاری گلگت بلتستان کی محرم کمیٹی عزاداری سیل کے کنوینر مقررکیے گئے ۔علامہ بشارت امامی نے عزاداران حسین  سے اپیل کی کہ وہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاحسین مقدسی نے  قائدملت جعفریہ آغا حامدعلی شاہ موسوی کی تاسی میں جو ضابطہ عزاداری جاری کیا ہے اس پر پر سختی کیساتھ عملدرآمد کریں ۔

مزیدخبریں