محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ،عزاداری کا سلسلہ صدیوں سے جاری ہے، اقرار حسین علوی

اسلام آباد(خبرنگار+نمائندہ نوائے وقت)مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ملک اقرار حسین علوی اور دیگر علمائے کرام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ہے عزاداری کا سلسلہ صدیوں سے جاری ہے محرم الحرام و کربلا امت مسلمہ میں نکتہ وحدت ہے قائد اعظم محمد علی جناح کے مسلم پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے کی سازش جاری ہے عزاداری میں کروڑوں لوگوں کے خلاف پابندیوں کی کوشش کی جارہی ہے عوام الناس کی طرف سے ہمیں مشکلات نہیں حکومت کی طرف سے عزاداری میں مشکلات کا سامنا ہے آئین ہمیں اپنے مذہب کی آزادی دیتا ہے عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پنجاب میں بالخصوص عزاداری پر بیجا پابندیاں لگائی جاتی ہیں ملک اقرارحسین علوی اور دیگر علمائے کرام نے کہا ہے کہ محرم سے ایک دوروز قبل ذاکرین و علما کے اضلاع میں داخلوں پر پابندیاں پگا دی جاتی ہیں اسلام آباد میں بانیان مجالس کے خلاف مقدمات قائم کئے جارہے ہیں بعض شیعہ علما کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی لگادی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن