کھنڈہ (نامہ نگار ) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ملک جبار احمد جباری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی دور اند یشی و قائدانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے انکا عوام سے رشتہ اٹوٹ ہے وہ عوام کی مشکلات کو سمجھنے اور انکے پائیدار حل یقینی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھنے والے منفرد سیاستدان ہیں ,,نوائے وقت ,, سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں اور دوستانہ رویہ انکی مقبولیت کیاہم اسباب ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ قوم کے محبوب ترین لیڈر ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف صوبہ میں عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے بہت اچھے اقدامات کررہی ہیں جس سے پنجاب بھر میں بہتری آرہی ہے اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف میسر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان میاں محمد نوازشریف ملکی وقار کی علامت اور جمہوریت کی شناخت ہیں انکی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں اور ملکی وقار بیرونی دنیامیں بلند ہوا پاکستان کیایٹمی تجربات اور سی پیک سمیت تمام میگا پراجیکٹس پد میاں نواز شریف کی مہر لگی ہے انکی قومی و عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔