تربیلا(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ضلع ہریپور و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی غزن اقبال نے کہا کہ بے تحاشا مہنگائی، اوربلنگ اور ناجائز ٹیکسوں نے جینا مشکل کر دیا ہے۔نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گئے ہیں ۔12 جولائی سے اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے دھرنے میں عوام کی بھرپور شرکت کرے گی۔ان خیالات کا امیر ضلع ہری پور غزن اقبال نے ھزارہ سکول اینڈ کالج غازی تربیلا میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان ہمراہ تحصیل امیر غازی پرویز احمد، جنرل سیکرٹری حفیظ الرحمان، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اختر زمان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے 12 جولائی کو اسلام آباد غزہ چوک (ڈی چوک)میں دھرنے کی کال دی ھے جس میں ہری پور اور غازی سیعوام کی بھرپور شرکت ھو گی۔ اس حوالے سے تمام مقامی جماعتوں کو اپنے اپنے اہداف دے دئیے گئے۔ انہو ں نے کہا یہ دھرنا جماعت اسلامی کا دھرنا نہیں ھے۔ بلکہ یہ ھر اس فرد کا دھرنا ھے جومہنگائی، بجلی کی اوور بلنگ،اوور ٹیکسز سے متاثر ھے اور پریشان ھے۔ یہ دھرنا حق دو عوام تحریک کے نام سے ھوگا۔
بے تحاشا مہنگائی، اووربلنگ،ناجائز ٹیکسوں نے جینا مشکل کر دیا،غزن اقبال
Jul 08, 2024