حضرو(نمائندہ نوائے وقت) سابق چیئرمین میو نسپل کمیٹی نزاکت خان ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔ وہ گزشتہ شب بنگئی میں تربیلہ روڈ پر اپنی منڈی کے سامنے روڈ کراس کررہے تھے کہ بغیر لائٹ کے آ نے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے۔ تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر اس قدر سخت تھی کہ وہ روڈ پر دور جا گرے جس سے ان کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی اور مزید چوٹیں بھی آئیں۔ وہ الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں داخل ہیں سابق چیئرمین کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے پر بڑی تعداد میں معززین علاقہ ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور نزاکت خان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔