مری (نامہ نگار خصوصی)جے یو آئی کی رکن سازی مہم کے سلسلے میں زبردست شمولیتی کی تقریبامیر جماعت مولانا قاری سیف اللہ سیفی اور ناظم انتخا با ت جے یو آئی ضلع مری قاری راشد نواز عباسی کی سر براہی اورکے جید عالم دین مولانا عبداللہ ذوالفقار کی میزبانی ونگرانی میں منعقد ہوئی جس میں مہمانان خصوصی کے علاوہ جے یو آئی مری وکوٹلی ستیاں کے رہنماوں طاھر محمود عباسی ، مولانا قاری شاھد ستی،قاری جمیل اکبر،قاری اظہر ستی،شہران عتق ،مو لانانصیر ستی،مولانا عبد اللہ ذولفقار،مولانا غلام نبی، نٹار احمد،مولانا ستی،زبیرالحق،مولانا فیاص ،حا فظ بابر،مولانا اظہر ستی،مولانا نصیر احمد ستی،مولانامحمد فرید ،مولانا قاری نوید ستی،قاری مظہر حسین، محمد حسنین ستی سمیت کوٹلی ستیاں کے عمائدین اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔میر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ خطہ کوہسار میں جے یو آئی کی محنت دراصل یہاں کے باسیوں کی ایمانی حمیت کی بنیاد پر ہے، اسلام نے ہر شعبہ زندگی کی طرح سیاست میں بھی شعائر ایمانی کی حفاظت کا درس دیا ہے ۔ ایک ایسے وقت میں جب امت سخت ترین حالات سے دوچار ہے جے یو آئی امت کے سیاسی عروج کے لیے کوشاں ہے ۔ ناظم انتخابات جے یو آئی مری قاری راشد نواز عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی ستیاں میں جے یو آئی کا یہ پہلا شمولیتی پروگرام ہے جو انتہائی حوصلہ افزاء ہے، کوٹلی ستیاں کے عمائدین نے جے یو آئی کو جو محبت دی اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے، قائد جمعیت کی آواز مری وکوٹلی ستیاں کے گھر گھر تک پہنچائیں گے۔