چوہدری سجاد وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع چکوال منتخب 

چکوال ( نامہ نگار ) سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان کے وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع چکوال منتخب ہونے کے اعزاز میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات نعیم اختر بٹ اور کامران سلیم صراف کی طرف سے خصوصی عشائیہ۔ عشائیہ میں ایم پی اے چکوال چوہدری حیدرسلطان، مسلم لیگ ق کے ضلعی راہنما محمد خان تترال، بابر بشیر بٹ، راجہ فیصل حبیب، معروف بینکر شیخ عرفان، خان راشد، جمیل، محمدسعید  بٹ، سید تمکین شاہ، نصیر بابرایڈو و کیٹ ہائیکورٹ نے بھرپورشرکت کی۔ تمام شخصیا ت نے چوہدری سجاد احمدخان کو اِس عہدہ کی ذمہ دار ی سنبھالنے پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔ چو ہدری سجاد احمدخان نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا مرحوم فہیم بٹ میرے بڑے بھائی تھے اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضروریات زندگی کی اشیا کے نرخ کو کنٹرول کیا جا سکے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مہیا ہو۔ اِس موقع پر چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ یہ بٹ ہاس میرا گھر ہے، یہاں آکر مجھے ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے،انہوں نے تمام شرکا کا نہایت شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے چکوال کی عوام کے مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ چوہدری حیدرسلطان سے اِس عزم کا اظہار کیا وہ چکوال کی عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن