ذیشان علیخان پیروشاہی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر منتخب، نو جوانوں میں خوشی کی لہر

 باہتر (نامہ نگار) ذیشان علیخان پیروشاہی کو پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا ضلعی نائب صدر منتخب ہونے پر علاقائی نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شانی خان انتہائی متحرک اور پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والوں میں ہمیشہ صف اول میں رہے علاقہ نلہ میں موجود پی ٹی آئی سے منسلک نوجوانوں نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شانی خان پیرو شاہی نے مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی پرچم کو بلند رکھااور اپنے آصولی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے بلکہ موجودہ حکمرانوں کی فسطایت اور ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا قبل ازیں بھی آن کی گرفتاری کے لیے بارہادفعہ آن کی رہائش گاہ پیروشاہی میں غیر قانونی چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں خوش قسمتی سے وہ بچ نکلے لیکن جعلی حکمرانوں کے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں اور دباؤکے باوجود انہوں نے پارٹی قیادت کی ہر آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ذیشان خان علاقہ نلہ میں پی ٹی آئی کو مزید فعال بنانے اور پارٹی کیعلاقائی نوجوانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن