آستانہ عالیہ حسینیہ ہمدانیہ بھنگالی شریف میں عر س کی تین روزہ تقریبا ت اختتام پذیر

Jul 08, 2024

 دولتالہ سکھو(نامہ نگار) خطہ پوٹھوہا ر کی علمی و رو حا نی درگاہ آستانہ عالیہ حسینیہ ہمدانیہ بھنگالی شریف میں حضرت امیر کبیر علی ولی ہمدانی، حضرت پیر سید امام علی شاہ ہمدانی، غوث زماں پیر سید عبداللہ شاہ ہمدانی کے 129 ویں سالانہ عر س کی تین روزہ تقریبا ت اختتام پذیر ہو گئیں عرس کی تقریبات سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی صاحب کی زیر صدارت اور چیئرمین تحریک فکر اسلام و سرپر ست اعلی بھنگالی شریف دربار پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی کی زیر نگرانی جاری رہیں صاحبزادہ سید اسداللہ شاہ ہمدانی، صاحبزادہ سید وجاہت علی شاہ ہمدانی، صاحبزادہ سید راحت علی امام شاہ ہمدانی، صاحبزادہ سید شجاع محمد شاہ ہمدانی خصوصی طور پر شریک رہے تقریبات  میں ملک کے طول و عرض سے مریدین و متعلقین سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اختتامی نشست اتوار کے روز منعقد ہوئی جس میں صدارتی خطبہ دیتے ہوئے پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے کہا کہ ختم نبوت کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا رسول اللہ ؐ کی ختم نبوت کا انکاری دائرہ اسلام سے خارج ہے  آخر میں پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے عالم اسلام  بالخصوس فلسطین، کشمیر اور ملک پاکستان کے لئے خصوصی دعا کروائی عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نظر آئے زائرین کی رہائش کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا ہفتہ کی رات عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی۔

مزیدخبریں