اڈیالہ (نا مہ نگار)محرم تھانہ صدر بیرونی میں ASP کی زیر صدارت اور ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی ندیم ظفر کی نگرانی میں محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی اور بانی جلوس و انتظامیہ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ انتظامیہ مکمل تعاون کریں گے ،میٹنگ میں مختلف نکات پر زور دیا گیا ،تاکہ محرم الحرام میںکوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے ،۔میٹنگ میں زیل نکات زیر بحث لائے گئے۔ محرم الحرام میں جلوس کے وقت کا آغاز اور اختتام ٹائم پر ہونا چاہیے وائلیشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ھوئے شرکاء میٹنگ کو ہدایت کی گئی کہ ا پنے امام بارگاہ اور آغاز جلوس کے نزدیک پارکنگ نہ ہونے دیں۔ پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی ہرگز نہ کی جائے، امام بارگاہ انتظامیہ کی طرف سے آنے والے تمام زا ئر ین کی چیکنگ کر کے جلوس میں داخل ہونے دیا جا ئے اور چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر سے کی جائے۔
محرم الحرام میں امن وامان کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے ، ندیم ظفر
Jul 08, 2024