حسن ابدال (نامہ نگار) حسن ابدال کے نوجوان ملک کامران عرف کامی جوکہ گذشتہ کئی سالوں سے روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم تھے روز حاثے میں زندگی کی بازی ہار گئے جن کی میت گذشتہ روز حسن ابدال پہنچائی گئی جنہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ملک کامران کی وفات پر حسن ابدال پریس کلب کے صدر ،صداقت علی ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم مغل ، شاہد اقبال، محمد رفیق مغل، امجد اقبال یوسفزئی ، شاہ رخ مغل ، اعجاز احمد ،محمد بلال اور دیگرز نے دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی ہے ۔