عشرہ محرم الحرام شروع ہوتے ہی تحصیل کلرسیداں میںمجالس عزا ، ماتم داری شروع

Jul 08, 2024

  کلرسیداں(نامہ نگار)عشرہ محرم الحرام شروع ہوتے ہی تحصیل کلرسیداں میں روزانہ درجن سے زیادہ مقامات پر مجالس عزا اور ماتم داری شروع ہو گئی سب سے بڑا اور زیادہ پروگرام کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبے چوآخالصہ میں ہوں گے جہاں روزانہ صبح کو گلستان فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ،دوپہر دو بجے جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ اور شب آٹھ بجے دربار حسینی چوآخالصہ میں مجالس عزا ہوں گی اس کے علاوہ روزانہ شب آٹھ بجے قصر زینب ٹکال،دربار حسینی بٹاہڑی،قصر آل عمران سکوٹ،قصر الحسینی کلرسیداں،قصر ہاشم پیر گراٹہ سیداں،قصر فاطمہ تریل،قصر زینب ڈہوک مہتاب علی میں روزانہ دن تین بجے اور دربار حسینی کلاڑی میں شام چھ بجے مجلس عزا اور ماتم داری ہو گی جہاں معروف علمائے اکرام اور ذاکرین عظام خطاب کریں گے انتظامیہ کی جانب سے بھی حفاظت کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں جبکہ بانیان مجلس کی جانب سے بھی ان کے اپنے رضاکار بھی سیکورٹی خدمات پر مامور ہوں گے۔

مزیدخبریں