حسن ابدال (نامہ نگار) حسن ابدال کے نواحی گائوں کوہلیہ میں دن گیارہ بجے کے قریب قرآن پاک پڑھنے کے بعد گھر واپس لوٹتے ہوئے 8سالہ مناہل بی بی اور 5 سالہ نبیہ بی بی گائوں میں واقع برساتی نالے میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئیں مرنے والی دونوں بہنوں کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں گئیں ۔ دونوں بہنوں کی اچانک حادثاتی موت نے علاقے کی فضا کو سوگوار کر دیا ۔ مقامی پولیس مزید واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہے ۔